• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو دور حاضر کا "ہیروڈس” ہے:وزیراعظم وینزویلا

اتوار 24-08-2014
in عالمی خبریں
0
plf venezvella
0
SHARES
0
VIEWS

وینزویلا کے وزیراعظم نے اپنے اسرائیلی ہم منصب  بنجمن نیتن یاھو کو اس کی فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کی بناء پر حضرت عیسٰی کے پیدائش کے زمانے کے ایک ظالم یہودی حکمران "ہیروڈس” کا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے وینزویلا کے وزیراعظم نیکولس ماڈورو نے کہا کہ ہیروڈس بھی اپنے دور میں بچوں اور معصوم لوگوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث رہا ہے۔ بنجمن نتین یاھو ہیروڈس کا جانشین بن چکا ہے اور اب تک سیکڑوں بچوں کو شہید اور ہزاروں کو اپاہج بنا چکا ہے۔

نیکولس ماڈورو نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں 500 بچے اور بچیاں شہید ہو چکی ہیں جبکہ 3000 بچے زخمی اور اپاہج ہوئے ہیں۔ وینزویلا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے اور منظم دہشت گردی اور فوجی طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو تو یہ چاہتا ہے کہ اس کے سامنے تمام فلسطینی بچوں کو قتل کر دیا جائے۔ اگر تمام فلسطینی شہید بھی کر دیے جائیں تو نیتن یاھو کی سفاکیت پھر بھی ختم نہیں‌ ہو گی۔

خیال رہے کہ ہیروڈس کے بارے میں تاریخ میں کئی واقعات ملتے ہیں۔ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی پیدائش روکنے کے لیے فلسطین کے علاقے بیت لحم کے تمام بچوں کو ذبح کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے حکم پر سیکڑوں بچوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.