قطر(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)تفصیلات کےمطابق قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان خطرناک جنگ بندی کے فیصلے کے بعد قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے 480 ملین ڈالر کی امداد دینے کا حکم دیا ہے جس میں سے 300ملین ڈالر فلسطین میں صحت کی سہولیات اور تعلیمی سہولیات پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ 180 ملیں ڈالر کی رقم فوری طورپر اقوام متحدہ کے پروگرام برائے انسانی خدمت کو دئے جائیں گے جو فسلطین کی بحالی کےلئے اس کو استعمال کرے گا ۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری کی فلسطینیوں پر عدم توجہ اور فلسطینیوں کے موجودہ سخت شرائط کے تحت یہ امداد انھیں فراہم کی جارہی ہے۔ قطر نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے بارے میں انسانی اور اخلاقی قوانین کے مطابق عمل کریں۔