فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں مشہور یہودی شدت پسند رہ نما یہودا گلیک زخمی ہوا ہے اور اس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہودی شدت پسند ربی کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ الخلیل کے قریب "حلحول” کے مقام سے گذرتے ہوئے بیت المقدس میں جارہا تھا۔ سنگ باری سے یہودا گلیک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم پولیس کسی فلسطینی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی یہودا گلیک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ایک سال قبل معتز حجازی نامی ایک شہری نے یہودی شرپسند کو حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور کئی ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہا۔