فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جاری تحریک انتفاضہ "القدس” کی حمایت اور اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کے خلاف جنوبی افریقا میں بھی ایک بڑے عوامی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ جنوبی افریقا کے شہر پریٹوریا میں ہوا جس میں ہزاروں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی ریاست کے جرائم کی شدید مذمت کی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ فلسطین میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں اب تک 45 فلسطینی شہید اور 2000 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں آٹھ صہیونی واصل جہنم اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔