• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو باضابطہ طور پر "یہودیوں کا قومی وطن” قرار دیا گیا

پیر 24-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf legally
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے صہیونی ریاست کو "یہودیوں کے قومی وطن” قرار دیے جانے سے متعلق ایک متنازعہ قانون کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب یہودی ریاست میں صرف یہودیوں کو اول درجے کے شہریوں کا حق حاصل ہوگا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی کابینہ میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دیے جانے سے متعلق مسودہ قانون لیکوڈ پارٹی کے دو ارکان "یرون لیوین” اور "زئیو الکین” جبکہ جیوش ہوم کے "ایلیت چاکید” کی جانب سے کچھ عرصہ قبل پیش کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت صہیونی ریاست کی تعریف میں یہ بات شامل کرے کہ یہ صرف یہودی قوم کے لیے مخصوص ریاست ہے جس میں دوسری اقوام کے باشندوں کی حیثیت یہودیوں کے مساوی نہیں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دیے جانے سے متعلق قانون پر رائے شماری کل اتوار کے کابینہ اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس میں 14 وزراء نے قانون کی حمایت جب کہ 06 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ مخالفت کرنے والوں میں "یچ عتید” پارٹی کے وزراء اور موومنٹ پارٹی کی سربراہ وزیر
انصاف زیپی لیونی شامل تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل کو یہویوں کا قومی وطن قرار دیے جانے کے قانون سے یہ تاثر نہ لیا جائے کہ اسرائیل کوئی غیر جمہوری ملک بن گیا ہے۔ اسرائیل میں شخصی آزادیوں اور حقوق کے اعتبار سے تمام اقوام کے باشندوں کویکساں حیثیت حاصل ہوگی تاہم اسرائیل کو قومی اعتبار سے یہودیوں کا مخصوص وطن سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہودیوں پر جمہوریت کا غلبہ قائم کرنا چاہتے ہیں کچھ جمہوریت پر یہودیوں کو غالب کر رہے ہیں۔ ہم نے جو قانون منظور کیا ہے اس کی رو سے جمہوریت اور یہودیت کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.