اسرائیل کے عبرانی اخبار "معاریف” کی رپورٹ کے مطابق "لیکوڈ” پارٹی کے رکن ڈانی ڈانون نے یہ مسودہ قانون تیار کیا ہے، جسے جلد ہی بحث کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی رکن کنیسٹ "ڈانی ڈنون” نے کہا کہ قطر ہمارے لیے اس لیے ایک دشمن ریاست ہے کیونکہ وہ ہمارے قاتل فلسطینوں اور حماس جیسے دہشت گرد گروپوں کی مالی مدد کررہا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے خون میں وہ تمام ممالک ملوث ہیں جو حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کی مالی مدد کرتے ہیں۔
اس لیے ہم نے ایک مسودہ قانون تیار کیا ہے جس میں ہم قطر کو باضابطہ طور پر ایک دشمن ملک قرار دینے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کے بعد کوئی قطری باشندہ اپنے ملک کے پاسپورٹ پر ہمارے ہاں آنے کی ہمت نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی منظوری کے بعد عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی کنیسٹ کے ارکان حنین الزعبی اور جمال زحالقہ بھی قطر کے دوروں پر نہیں جا سکیں گے۔
