• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل ۔ مصر کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدہ” تبدیل کیا جائے: عمرو موسیٰ

جمعہ 17-02-2012
in عالمی خبریں
0
plf moussa
0
SHARES
0
VIEWS

plf moussa

مصر میں متوقع صدارتی امیدوار اور عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمروموسیٰ نے کہا ہے کہ سابق مصری حکومت اور اسرائیل کے درمیان سنہ 1979ء میں طے پائے کیمپ ڈیوڈ امن معاہدے پر نظرثانی ضروری ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ مصر کی بالادستی اور خود مختاری کےاس معاہدے کے کئی نکات کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔

عمرو موسیٰ نے ان خیالات کا اظہار امریکی جریدے”فارن پالیسی میگزین” کو دیے گئےاپنے ایک تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ مصر اور اسرائیل کے درمیان برابری کی بنیاد پر طے پایا تھا لیکن اسرائیل نے معاہدے کے کئی نکات پرعمل درآمد نہیں کیا ہے جس کے بعد اس پر نظرثانی ناگزیر ہو چکی ہے۔
ایک سوال کےجواب میں عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کےخلاف نہیں ہیں، دنیا بھرمیں ملک ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے کرتے ہیں۔ معاہدے صرف اسی وقت کامیاب ثابت ہوتے ہیں جب فریقین ان پر برابری کی بنیاد پرعملدرآمد کریں، اسرائیل کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے پر ہمیں تل ابیب سے اس پرعملدرآمد نہ کرنے کی ہمیشہ شکایت رہی۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل ان تمام نکات پرعمل درآمد کرے جن پرابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل اگر ہمیں امن معاہدے کی پابندی کی تلقین کرتا ہے تو وہ اپنے گریبان میں بھی جھانکے۔
ایک سوال کے جواب میں عمروموسیٰ کا کہنا تھا کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے میں جزیرہ نما سینا کےبارے میں سیکیورٹی کا جو پلان ترتیب دیا گیا تھا، مصر کے لیے موجودہ حالات میں اس پرعمل درآمد کرنا مشکل ہے۔ مصر کو ایک مکمل خود مختار اور بالادست ریاست بنانے کے لیے سرحدوں کا مضبوط دفاع ناگزیرہے۔
مصری صدارتی امیدوار نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے تنازعات کےحل میں کردار کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن ان کے پہلے دور میں کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں ہوئے۔انہوں نےکہا کہ امریکا میں صدر براک اوباما دوسری مرتبہ صدر بن بھی گئے تب بھی وہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل میں کوئی ٹھوس کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.