(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) 1 ہفتےسےجاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران 11نوجوان شہید اور درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ نوگام میں گذشتہ روز بھی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا تھاجس کے بعد مقامی رہائشیوں نے بڑے پیمانے پرفوج کو پتھراؤ ککا نشانہ بنایا اور انہیں علاقے سےبھاگنے پر مجبور کردیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی مسلسل جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام، جبری گرفتاریاں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری اپنے بیان میں ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ علاقے میں 11بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کی منظم نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ آج بھی قابض فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں سرچ آپریشن کیا اور 15 افراد کو گرفتار کر لیاہے۔
حریت کانفرنس نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی ہڑتال کے اعلان پر وادی کشمیر میں کاروبار زندگی معطل رکھا جائیگااور بھر پور طریقے سے بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور مظاہرے کئے جائینگے جس میں کشمیری عوام کی جانب سے اقوام عالم کو آگاہ کیا جائے گا کہ کس طرح مودی حکومت نے کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے اور بھارتی فورسز کشمیری مسلمانوں کا قتل عام اور انسانیت سوز کارروائیوں کے دوران انٹر نیٹ سروس معطل کر کے بیرونی دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کر کے خواتین کی عزت و حرمت کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج کی1 ہفتےسےجاری تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران 11نوجوان شہید اور درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ نوگام میں گذشتہ روز بھی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا تھاجس کے بعد مقامی رہائشیوں نے بڑے پیمانے پرفوج کو پتھراؤ ککا نشانہ بنایا اور انہیں علاقے سےبھاگنے پر مجبور کر دیا۔