(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل ہے کہ تہاڑ جیل سے مقبول بٹ اور افضل گورو کی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سےکشمیری مجاہدین محمد افضل گورو اور مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر بروز بدھ تا جمعرات عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ان دنوں کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق بھارتی درندگی کے ہاتھوں محمد افصل گورو کو 9 فروری 2013 اور مقبول بٹ کو11 فروری 1984 کودلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور میتوں کوتہاڑ جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ افضل گورو اور مقبول بٹ نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی جس کے بعد ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورمجاہدین کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیریوں کی چوتھی نسل جدوجہد آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آخری سانس تک پر عزم ہے۔
خیال رہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل ہے کہ تہاڑ جیل سے مقبول بٹ اور افضل گورو کی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔