(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج کی جانب سےاب تک متعدد کشمیری نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلوں کے نام پر گولیاں مار کر شہید کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں نوجوان بغیر کسی جرم کے بغیر نامعلوم جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی تسلط کےشکار مقبوضہ جموں و کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نےایک اور نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں فائرنگ کرکےشہید کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نےگھر گھر تلاشی کے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا بلا جواز تلاشی کے دوران خواتین اوربچوں کوہراساں کیا اور مردوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی حسب روایت معطل کردی گئی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سےاب تک متعدد کشمیری نوجوانوں کو جعلی پولیس مقابلوں کے نام پر گولیاں مار کر شہید کیا جا چکاہے اور سینکڑوں نوجوان بغیر کسی جرم کے بغیر نامعلوم جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں جن کی زندگیوں کے حوالے سے بھی ان کے خاندان کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی۔