(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھانے کے بعد شدید ذہنی تناؤ کے شکار ہو کر خودکشی کر نے والے ان بھارتی اہلکاروں میں سے اکثر سینئر افسران بھی تھے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ناگروٹا کے مقام پر قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سےخود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2007 سے اب تک 15 برسوں کے دوران بھارتی حکومت کی فوجیوں کی جبری بھرتی کے نتیجے میں مقبوضہ وادی میں خودکشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 524 ہو گئی ہےجن میں خودکشی کر نے والےشدید ذہنی تناؤ کے شکار ان اہلکاروں میں سے اکثر سینئر افسران بھی تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2010 سے 2019 تک بھارت میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے 1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ؔ