(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں اب تک درجنوں بھارتی فوجیوں نےحکام بالا کے احکامات پر مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم دحانے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگیاں ختم کر لیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیرمیں سری نگر کے علاقے میں بھارت کی سیکورٹی فورسزکے ایک اور اہلکارنےسرکاری اسلحے سے خود کو گولی مار لی۔
ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کر نے والے بھارتی فوجی کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے تھا اوروہ کچھ عرصے قبل ہی ڈسٹرکٹ سرینگرمیں تعینات ہواتھامزید چھان بین جاری ہے تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اب تک درجنوں بھارتی فوجیوں نےحکام بالا کے احکامات پر مظلوم کشمیریوں پر جاری مظالم دحانے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگیاں ختم کر لیتے ہیں۔