(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں 10 سے زائد ایڈیٹرز اور صحافیوں کو گرفتار کر کے انہیں گھر سے انتہائی دور تہاڑ جیل پہنچا دیا ہےجبکہ اتنی ہی تعداد میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے معروف کارکنوں کو بھی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپین یونین میں ایشیا کےحالات سے متعلق ترجمان نبیلا مصرالی نےمقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں صحافی برادری کی گرفتاریوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یورپی یونین ان گرفتاریوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور موصول ہونے والی رپورٹس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ فرد کے حقوق سے متعلق قوانین کا پوری طرح احترام کیا جانا چاہیےساتھ ہی اظہار رائے کی آزادی چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن، ہر جمہوریت کے لیے ایک کلیدی قدر ہے اور یہ ساری دنیا کے لیے اس حوالے سے ہماری پوزیشن بھی ہے ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں پر ہم بھارت سے ہمیشہ ای یو- انڈیا ہیومن رائٹس ڈائیلاگ کے پلیٹ فارم پر بات ضرور کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں 10 سے زائد ایڈیٹرز اور صحافیوں کو گرفتار کر کے انہیں گھر سے انتہائی دور تہاڑ جیل پہنچا دیا ہےجبکہ اتنی ہی تعداد میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے معروف کارکنوں کو بھی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔