(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس نے صدر محمود عباس کے بیان ‘ اسرائیل 1947 سے اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 ہولو کاسٹ کا ارتکاب کر چکا ہے’ پر جرمنی کی پولیس کے کی جان ب سے ان کے خلاف انکوائری کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی طاقتوں کے صہیونیت کے حق میں تعصب اور دوہرے معیار کا اظہار ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما حسام بدران نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی طرف سے صرف اس اظہار حقیقت پر کہ’ اسرائیل 1947 سے اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 ہولو کاسٹ کا ارتکاب کر چکا ہے’ جرمن پولیس کے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلے کو سخت قابل مذ مت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی گھر مسمار کرچکا ہے، اقوام متحدہ
انہوں نے کہا ‘ جرمن پولیس کی یہ انکوائری ظاہر کرتی ہے کہ عالمی طاقتیں صہیونیت کے حق میں اپنے تعصب کو ثابت کر رہی ہیں اور اسی طرح یہ عالمی طاقتیں فلسطینیوں کے تاریخی حقوق سے پھر انکاری ہیں۔ ان عالمی طاقتوں کو فلسطینی عوام کی سات دہائیوں سے بھی لمبے عرصے سے جاری مشکلات کا قطعا احساس نہیں ہے ۔
انھوں نے کہا ‘ فلسطینی عوام کی ان مشکلات کا آغاز اس وقت ہو گیا تھا جب انہیں ان کی سرزمین سے اکھاڑ کر زبردستی ان کے گھروں سے نکال دیا گیا اور انہیں جلاوطنی کی زندگی پر مجبور کر دیا گیا۔’اس دوران فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے کیے گئے ان درجنوں خونیں واقعات کا کبھی بھی ذکر نہیں کیا گیا جو فلسطینی شہریوں، فلسطینی خواتین اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کی صورت میں تھا’ جبکہ لاکھوں فلسطینیوں کی حراستیں ، گرفتاریاں ، تفتیشی عقوبت خانوں میں بد ترین ٹارچر اور انہیں معذور بنا دینے کے واقعات اس کے علاوہ تھے۔
ان سب جرائم کا ارتکاب عالمی طاتوں کی آنکھوں کے سامنے اسرائیلی دہشت گردوں اور قابض فوج نے کیا۔’ حسام بدران نے اپنے مذمتی بیان میں مزید کہا ‘ کوئی پرواہ نہیں کہ کس طرٖح یہ عالمی طاقتیں حقائق اور سچ کو توڑ مروڑ کر بیان کرتی ہیں اور کس طرح ان کے خلاف کھڑی ہوتی ہیں، یہ ان کے دوغلے کردار کی نشاندہی ہے۔ مگر یہ کبھی بھی فلسطینی بیانیے کو ختم نہیں کر سکیں گی
واضح رہے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے سرکاری دورے کے اختتام پر بدھ کے روز جرمن چانسلر کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں ‘ہولو کاسٹ’ کا حوالہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 ‘ہولوکاسٹ’ کا مرتکب ہو چکا ہے۔ صہیونیت کے حامیوں نے بعد ازاں شور کیا انہیں محسوس ہوا کہ اس طرح اسرائیلی مظالم بے نقاب کر دیے گئے ہیں، اس لیے جرمن پولیس نے صدر محمود عباس کے خلاف جمعہ کے روز ایک انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ۔