(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل سے متعلق یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب حال ہی میں امریکا نے GBU-72 بموں کے کامیاب تجربات کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جانب سےجاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کو دھمکانے کے لیے ایک اور انداز سے اپناتے ہوئے اپنے بیانات کے ذریعے عالمی دنیا کو بتایا ہے کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پرمُمکنہ حملے کی تیاری میں اسرائیل نے اپنی فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس بجٹ میں مختلف قسم کے ہتھیارجن میں جنگی طیارے، ڈرون طیارے، خفیہ معلومات کا حصول اور ایسے ہتھیاروں کا حصول شامل ہے جو ایران کی جوہری صلاحیت کی فول پروف اور زیرزمین تنصیبات کو نشانہ بنا سکیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل سے متعلق یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب حال ہی میں امریکا نے GBU-72 بموں کے کامیاب تجربات کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بم زیر زمین اور انتہائی مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔