• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین اورکشمیر کے حل کیلیے اوآئی سی ناکام ہو چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان

جمعرات 24-03-2022
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
فلسطین اورکشمیر کے حل کیلیے اوآئی سی ناکام ہو چکی ہے، وزیر اعظم عمران خان
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم  نے کہا کہ جس طرح فلسطین اور کشمیرمیں دن دیہاڑے ڈکیتی ہورہی ہے، اگر ہم متحد نہ ہوئے اور ایک مؤقف نہ رکھا تو ہم کہیں کے نہیں رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی اتحاد تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب  کے دوران مقبوضہ فلسطین کشمیر میں صہیونی مظالم کی بڑھتی ہو ئی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بے گناہ مسلمانوں کی   شہادتوں اور ان پر زیادتیوں کے نارکنے والے سلسلے کے حوالے سے او آئی سی کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اتحاد کی تنظیم ہونے کے ناطے ہم فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کوپر امن طریقے سے حل کر نےمیں ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ او آئی سی کا یہ اجلاس پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں ہو رہا ہے اور اس 48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں جن کا وزیر اعظم نے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ان رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد پر ان کا مشکور ہوں۔

فلسطین اور کشمیر کا متعدد بار حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’ہم دونوں امور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ ہم منقسم ہیں۔ اور وہ طاقتیں جانتی ہیں۔ ہم ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں مگر پھر بھی ہم ناکام ہیں،  انکا کہنا تھا کہ ہم کسی ملک پر قبضے کی بات نہیں کرتےاور ہمارے ساتھ  بین الاقوامی قانون بھی ہےپھر کیوں ہم کوئی مثبت  اثر ڈالنے میں ناکام ہیں۔

Tags: اسلامی اتحاد تنظیماوآئی سیفلسطینکشمیروزرائے خارجہ کونسل اجلاسوزیر اعظم عمران خان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.