(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فرانسسکا البانیس نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی بچوں کے اسکولوں کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا اقدام ناقابل قبول ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کی صورتحال کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیس نے حالیہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے مسافر یطا میں قابض صہیونی فورسز کے ہاتھوں مسمار کئے جانے والے اسکول کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کا اقدام بلاجواز اور ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کا 30سے زائد فلسطینی اسکولوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ رواں سال قابض صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کے50 سے زائد اسکولوں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ہے جس کے باعث 10 ہزار کے قریب فلسطینی بچے تعلیم سے محروم ہوچکے ہیں ۔