(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رکن یوروپی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے انھیں مقبوضہ فلسطین میں داخل نہ ہونے کی اجازت دینا "سفارتی آداب کے خلاف ” جسس نے یورپی یونین کی کی "کھلے عام بے عزتی” کا مظاہرہ کیاہے۔
گذشتہ روز یورپی یونین کی رکن پارلیمنٹ آنا میرینڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کیا جس میں انھوں نے صیہونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے لاتے ہوئے اسرائیل غیر قانونی پالیسیزکو بے نقاب کردیا ، اپنے پیغام میں انھوں نے بتایا کہ صیہونی حکام نے ان کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جبکہ وہ ایک سرکاری دورے پر تھیں جہاں ان کے ساتھ یورپی یونین کا وفد بھی تھا۔
اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ صیہونی حکام کی جانب سے انھیں مقبوضہ فلسطین میں داخل نہ ہونے کی اجازت دینا "سفارتی آداب کے خلاف ” جس نے یورپی یونین کی کی "کھلے عام بے عزتی” کا مظاہرہ کیاہے۔
اسرائیل کی جانب سے اس عمل پر یوروپی یونین نے تشویش کا اظہا کرتے ہوئے اسے "گہری مایوس کن” اور "ناقابل قبول ” قرار دیا ۔