(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے گھروں میں داخل ہوکر گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے ان کی شہادت ہوئی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے میں بلا جواز گھر گھر تلاشی کے دوران 2نہتے کشمیری نوجوانوں کوفائرنگ کر کےشہید کردیا۔
بھارت کے غاصب فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکال کر سرے عام تشدد کیا اورخواتین سمیت بچوں کو ہراساں کیا جبکہ روایت کے مطابق محصور علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کو جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے بھی روکتی ہے اورنماز کی ادائیگی میں مشکلات کیلیےفوج کی بھاری نفری سڑکوں پر تعینات کر کے راہوں کوخاردارتاروں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر دیتی ہےجس سے مسلمان اجتماعی عبادت سے بھی محروم کر دیے جاتے ہیں۔
بشکریہ: کشمیر میڈیا سروس