• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دوران حراست فلسطینی بچوں‌ پر تشدد کے خلاف امریکی کانگریس میں بل پیش

جمعہ 03-05-2019
in عالمی خبریں
0
دوران حراست فلسطینی بچوں‌ پر تشدد کے خلاف امریکی کانگریس میں بل پیش
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسرائیل کے عبرانی اخبار ‘یسرائیل ھیوم’ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی بچوں‌ پر تشدد روکنے کے لیے اسرائیل کو دی جانے والی امداد بند کر دے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے رُکن پاٹی ماکولم نے کانگریس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی بچوں کے بنیادی حقوق کی پامالیاں‌ جاری ہیں۔ اس لیے صہیونی ریاست کو فراہم کی جانے والی امداد بند کی جائے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’، جیوش وائیس فار پیس، ہیومن رائٹس واچ اور ‘بی ڈی ایس’ نے بھی امریکا پر دبائو ڈالا ہےکہ وہ صہیونی ریاست کو دی جانے والی امداد پر نظر ثانی کرے کیونکہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کو غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔

ادھر امریکی کانگریس میں بل پیش کرنے والے ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ ماکولم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام جیلوں‌ میں قید فلسطینی بچوں کےساتھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدسلوکی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے سیکیورٹی اداروں کو فلسطینی بچوں‌ پر تشدد کے لیے قانونی جواز فراہم کر رکھے ہیں اور اسرائیل کھلے عام فلسطینی بچوں کو قید میں ڈالنے اور دوران حراست انہیں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں‌ میں قید 7000 فلسطینی اسیران میں 300 کے قریب فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں۔ ان میں بعض کی عمریں 15 سال یا اس سے بھی کم ہے۔

 

Tags: امریکہانتظامیہٹرمپکانگریس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.