(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ میں 1989 سے بھارتی قابض افواج کے سینئر افسران کی جانب سے کیے جانے والے 3 ہزار 432 جنگی جرائم واقعات کے آڈیو اور ویڈیو شواہد شامل ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھارت کے جارحانہ رویےاور کشمیریوں پر جاری مظالم کے اکھٹا ہونے والےثبوتوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیااور کہا کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر ہونے والے حملوں میں مالی مدد اور دہشتگردانہ تعاون کیا ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے گذشتہ سال پاکستان میں ہونے والےحملوں میں بھارت کے ملوث ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم پر جامع اورتحقیق پرمبنی فائل تیارکی گئی جس میں ثابت ہوا کہ بھارت پاکستانی افواج اور شہریوں پر حملے کے لیے یو این ایس سی کی فہرست میں موجود دہشت گرد اداروں کی مالی معاونت اور ان سے تعاون کر رہا ہے۔
منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ میں 1989 سے قابض بھارتی افواج کے سینئر افسران کی جانب سے کیے جانے والے 3 ہزار 432 جنگی جرائم واقعات کے آڈیو اور ویڈیو شواہد شامل ہیں۔