(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صہیونی دہشت گردتنظیم کے سرکردہ رہنماؤں اوران کے کارکنان کو مجرم قرار دے اور ان کے خلاف عالمی عدالت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے امریکا کےقابض صہیونی ریاست اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلا ف انتہا پسند تنظیم” کہانا کیچ” کو دہشت گرد ی کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے پرشدید مذمتی بیان جاری کیاہے
تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نےاپنے تحریری بیان میں انتہا پسند صہیونی تحریک کو دہشت گردی کی فہرستوں سے نکالنے کے امریکی کے ارادے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ قابض ریاست کے حق میں امریکہ کا یہ طرز عمل غاصب اسرائیل کی حمایت اور اس کے انتہا پسند گروہوں کا ساتھ دیناجبکہ فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ تعصب کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہانا کیچ جیسے صہیونی دہشت گرد گروپوں نے ہمارے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا اور نہتےفلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیلی فوج کابھر پور ساتھ دیا ہے پھر بھی ثبوتوں کی موجودگی کے باوجود امریکہ ان گروپوں پر سے پابندی ہٹانے جیسے غیر منصفانہ اقدامات کا ارادہ رکھتا ہے۔
عبداللطیف القانوع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صہیونی دہشت گردتنظیم کے سرکردہ رہنماؤں اوران کے کارکنان کو مجرم قرار دے اور ان کے خلاف عالمی عدالت میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔