• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ ماہ صحافیوں پر 90 حملے کیے

پیر 09-11-2015
in عالمی خبریں
0
Camera man
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں ویسے تو آئے روز اسرائیل کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اورریا ستی دہشت گردی میں فلسطینی صحافت اور ابلاغی اداروں کے نمائندے زخمی ہوتے ہیں مگر اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران صحافیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے غرب اور بیت المقدس میں اہل صحافت پر 90 حملے کیے اور آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی بار بار اور سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں آزادی صحافت پر قدغنوں کے حوالے سے 23 اکتوبر کا دن تاریخ کا سیاہ روز سمجھا جاتا ہے۔ مگر سنہ 2014 ء کی دو ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد اکتوبر کا مہینہ صحافیوں کے حوالے سے نہایت خوفناک رہا ہے۔ سنہ 2014 ء میں دو ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی دہشت گردی میں 14 فلسطینی صحافی شہید کیے گئے تھے۔ ایک سال کے بعد غرب اردن اور بیت المقدس میں صحافیوں پر تشدد کا ایک بار پھر غیرمعمولی سلسلہ شروع کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 فلسطینی زخمی ہوئے۔ بعض صحافیوں کو ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں ماری گئیں۔ صحافیوں پرلاٹھی چارج کیا گیا اور زہریلا پانی چھڑکا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت سے نیوزچینل کے نامہ نگاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے کیمرے توڑے گئے اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل، رام اللہ اور دیگرشہروں میں تلاشی کی کارروائیوں میں 14 صحافیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتارکیے جانے والون میں سینیر صحافی علی عویوی اور کئی دیگر شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ ماہ صحافیوں پر 90 حملے کیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.