• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانس اور روس کی القدس میں 800 گھر بنانے کی اسرائیلی منصوبے پر کڑی تنقید

جمعرات 17-11-2011
in عالمی خبریں
0
plf france_and_roos
0
SHARES
0
VIEWS

plf france_and_roos

روس اور فرانس کی وزارت خارجہ کے دفاتر نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی منظوری پر انتہائی افسوس ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ اس بارے اپنے موقف کا اظہار کر چکا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی بالخصوص مشرقی القدس میں تعمیرات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے روکا جانا چاہیے۔
دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے ’’فرانس القدس میں اسرائیل کی جانب سے 800 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے ٹنیڈر جاری کرنے کی مذمت کرتا ہے‘‘ فرانس کے مطابق اس فیصلے سے خطے میں اشتعال بڑھے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان برنارڈ والیورو نے اپنے بیان میں کہا کہ بالخصوص ھار حوما یہودی بستی میں کی تعمیر کی جانے والی یہودی تعمیرات مستقبل کی فلسطینی ریاست کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔
والیورو کا کہنا تھا کہ اس حالیہ اقدام سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا اور علاقے میں نیا اشتعال پیدا ہوگا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ہاؤسنگ کی وزارت کے ترجمان نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ مشرقی القدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے ٹینڈرز جلد جاری کردے گا۔ صہیونی توسیع پسند وزرات کے ترجمان ایریل روزن برگ کا کہنا تھا کہ ایک یا دو ماہ میں القدس کی جنوب مشرقی یہودی بستی ھار حوما میں 749 رہائشی یونٹس جبکہ شمالی یہودی بستی بسغات زئیف میں 65 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے ٹینڈر جاری کردیے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.