• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‘جمعہ الغضب’:اسرائیلی دہشت گردی میں تین فلسطینی شہید، 80 زخمی

ہفتہ 31-10-2015
in عالمی خبریں
0
Friday Protest 1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف "یوم الغضب” منایا گیا اور بڑی تعداد میں شہریوں نے صہیونی ریاست کے خلاف سڑکوں پر نکل پراپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب قابض صہیونی فورسز نے فلسطینی مظاہرین کو کچلنے کے لیے طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد قابض فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ صہیونی فوجیوں کی دہشت گردی میں ایک شیر خوار سمیت تین افراد شہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے نابلس شہر میں زعترہ نامی فوجی چوکی کے قریب فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ مغربی کنارے میں مجموعی طورپر 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زعترہ چوک میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان 20 سالہ قاسم سباغنہ کوگولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے رفیدیا اسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

جمعہ کی شام کو اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر ایک فلسطینی کو گولیاں ماریں۔ اسے بھی شدید زخمی حالت میں ھداسا اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی اسپتال میں جام شہادت نوش کرگیا۔ اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں گولیوں کا نشانہ بنے والا 23 سالہ احمد حمادی قنیبی یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہا تھا جس پراسے گولی ماری گئی۔ تاہم عینی شاہدین نے صہیونی فوجیوں نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

جمعہ کے روز بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والا سات ماہ کا رمضان محمد ثوابتہ بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ہلال احمر فلسطین کے ایک عہدیدار محمد ابو ریان نے شہید ہونے والے شیر خوار کی عمر 4 ماہ بتائی ہے۔ بچے کی شہادت کے بعد جمعہ کے روز شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جب کہ اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تشدد سے 80 سے زائد زخمی

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں البیرہ کے مقام پر 21 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 15 کو براہ راست گولیاں لگی ہیں۔ زخمیوں میں طبی عملے کے چار امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ سےدرجنوں افراد متاثر ہوئے جہاں ایک بچہ شہید بھی ہوگیا۔ وہاں اسرائیلی فوجیوں ںے براہ راست فائرنگ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کیاہے۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج سے 8 فلسطینی زخمی ہوئے۔ تشدد سے ایک فلسطینی شہری کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

ادھرغزہ کی پٹی میں مشرقی البریج کے مقام پر اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 17 افراد زخمی ہوئے جب کہ 19 شہری دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.