• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوج کے فلسطینی اسپتالوں پر چھاپے، زیرعلاج 8 زخمی گرفتار

جمعہ 13-11-2015
in عالمی خبریں
0
Hospital Record
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ ایام میں اسپتالوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کم سے کم آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے بدنام زمانہ ادارے”شاباک” کے اہلکاروں نے اسپتالوں پر چھاپوں کے دوران کینسر کے ایک فلسطینی مریض کو بھی حراست میں لیا ہے اور اسے بھی دوران حراست ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔

رام اللہ میں امور اسیران ومحررین باڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حراست میں لیے گئے نصف فلسطینی "الرملہ” اسپتال سے اٹھائے گئے۔ جن کی شناخت مصنع غنیمات، جلال شروانہ، ماھر الفروخ اور ایاد الجعبی کے ناموں سے کی گئی ہے جب کہ دوسرے فلسطینیوں کو بیت المقدس میں ھداسا عین کارم اسپتال سے اغواء کیا گیا۔ ان کی شناخت محمد شلالدہ، حلوہ علیان، مقداد الحیح اور اسراء جعابیص کے ناموں سے کی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اسپتالوں سے زخمیوں کواغواء کرنے کے واقعات کو انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کاکہنا ہے کہ اسپتالوں سے حراست میں لیے گئے شہریوں میں کئی افراد مختلف نوعیت کے امراض کا شکار ہیں۔ بیشتر شدید زخمی ہیں۔ گذشتہ روز عین کارم اسپتال سے محمد شلالدہ نامی ایک نوجوان کو یرغمال بنانے کے لیے اسرائیلی فوج کے اہلکار بھیس بدل کر اسپتال میں داخل ہوئے۔ انہوں نے نہ صرف شلالدہ کو یرغمال بنایا بلکہ گولیاں مار کر اس کی دیکھ بحال کرنے والے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کے فلسطینی اسپتالوں پر چھاپے، زیرعلاج 8 زخمی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.