• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی گرفتار، 5 کے طلبی نوٹس جاری

منگل 04-06-2013
in فلسطین
0
plf 4 arrest2
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح قلقلیہ کے مشرق سے عزون قصبے پر دھاوا بول کر گھروں کی تلاشی لی اور وہاں سے 5 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ 3 شہریوں کو بیت لحم اور الخلیل سے گرفتار کیا گیا۔

 

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قلقلیہ سے 5 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5 نوجوانوں کے طلبی کے نوٹس بھجوائے ہیں۔

اسی تناظر میں اسرائیل فوجیوں نے دھیشہ مہاجر کیمپ میں ایک فلسطینی کے گھر پر دھاوا بولا اور 17 سالہ خالد اسد الصالحی کو گرفتار کرلیا۔ فوجیوں نے خالد کو ہتھکڑی لگا کر اور آںکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ حراست کے دوران علاقے میں پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر گائوں میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر دھاوا بولنے کے بعد 20 سالہ بھاء محمد حسن صلاح کو گرفتار کرلیا۔

الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے 55 سالہ محمد فتحی جعبری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور ان کے عزیزوں پر حملہ کرنے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قدیم الخلیل میں حلال احمر کے بچوں کے سکول سرایا پر دھاوا بول دیا اور وہاں تلاشی لی۔

اسرائیلی فوجیوں نے دورا قصبے میں عارضی ناکے بنا ڈالے اور اس کے علاوہ الخلیل کے جنوب میں فوار مہاجر کیمپ کے داخلی راستے پر ایک ناکہ بنا ڈالا۔

اسی دوران تحریک حماس نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 103 فلسطینیوں کو گھروں پر چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

حماس کی رپورٹ کے مطابق 103 افراد مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے گرفتار کئے گئے تھے جن میں 50 افراد کو یروشلم، 18 کو نابلس، 12 کو جنین، 8 کو الخلیل، 4 کو رام اللہ اور سلفیت، 2 کو قلقلیہ، 2 کو تلکرم، ایک کو بیت لحم اور ایک کو اریحا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان گرفتار شدگان میں 6 سابق اسیر، 2 خواتین اور 25 کم سن شامل ہیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.