• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتفاضہ القدس:78% شہداء کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا:رپورٹ

جمعرات 12-11-2015
in عالمی خبریں
0
Direct Firing
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں کی اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ میں اب تک 82 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں اکثریت نوجوان شہریوں پرمشتمل ہے جب کہ 78 فی صد فلسطینیوں کو براہ راست گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہداء کے حوالے سے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جہاں مجموعی طورپر 28 فلسطینیوں کے جنازے اٹھائے گئے۔ ان میں 16 بچے شامل ہیں۔ کل شہداء میں 19 فی صد بچے، 8 فی صد خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے 37 فی صد شہری شامل ہیں۔

شہید ہونے والے بیشتر فلسطینی شہداء کے جسد خاکی صہیونی فوج نے قبضے میں لے لیے، ان میں سے 11 شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کیے گئے ہیں جب کہ 27 فی صد شہداء کے جسد خاکی ابھی تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔

براہ راست گولیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں میں جنین، قلقیلیہ اور بیت لحم کے شہری بھی شامل ہیں۔

القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کو براہ راست اور ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لیں اور فلسطینیوں کو ماورائے آئین شہید کیے جانے کی تحقیقات کرائیں کیونکہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 78 فلسطینیوں کو ایسی حالت میں گولیاں ماری گئیں کہ وہ دشمن کے لیے براہ راست اور کسی قسم کا فوری خطرہ نہیں تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ القدس:78% شہداء کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا گیا:رپورٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.