مسئلہ فلسطین کا ایسا حل چاہتے ہیں جس میں اسرائیل کے تحفظ اور استحکام کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بحرین میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران امریکی صدر کے یہودی داماد اور خصوصی مشیر برائے مشرقی وسطیٰ جئیرڈ کوشنر کھل کر صیہونی ریاست کے تحفظ کے لیے کھل کر سامنے آگئے،خطاب کے دوران کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں اسرائیل کی سلامتی ہماری ترجیح ہے۔
"منامہ کانفرنس” سے خطا ب کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی بھی مناسب سیاسی حل کے بغیر فلسطینی خوشحالی کے حصول تک نہیں پہنچ سکتے،اس کانفرنس کے انعقاد کا اصل مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل کو بڑھاوا دینا ہے،لیکن اس ے قبل معاشی معاملات پر متفق ہونا ضروری ہے،سیاسی معاملات کے حل کے لیے معاشی حل کے بعد ہی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔