• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تین سال میں صہیونی فوج کے صحافیوں پر تشدد کے 600 واقعات درج:رپورٹ

جمعرات 01-10-2015
in عالمی خبریں
0
Journalist
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں آزادی صحافت کے حوالے سے سرگرم ایک ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین برسوں کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے 593 واقعات رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

"فلسطینی مرکز برائے میڈیا ڈویلپمنٹ وآزادی صحافت” [مدیٰ] کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صحافیوں پر تشدد کے کل واقعات کا 79 فی صد یعنی 469 واقعات میں اسرائیلی فوج اور پولیس ملوث رہی جبکہ 124 واقعات فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں پیش آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سات برسوں کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 7 صحافی شہید ہوئے۔ فلسطین ٹی وی کے فوٹو گرافر محمد ابو نحل کی پراسرار شہادت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس کی موت کیسے واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2012 ء کی نسبت سنہ 2014 ء میں صحافیوں پرتشدد کے واقعات میں 154 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سنہ 2012 ء میں صحافیوں پر تشدد کے 85 واقعات ریکارڈ ہوئے جب کہ 2014 ء میں یہ تعداد بڑھ کر 216 تک جا پہنچی تھی۔ اسی عرصے میں فلسطینی پولیس کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں 130 فی صد اضافہ ہوا۔سنہ 2012 ء میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے 20 واقعات رونما ہوئے تھے جب کہ 2014 ء میں یہ تعداد 46 تک جا پہنچی تھی۔

رپورٹ میں صحافیوں پر تشدد کے مختلف حربوں کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے 14 حربے استعمال کیے گئے۔ ان میں جسمانی تشدد، گولیوں سے نشانہ بنانا، آنسوگیس کی شیلنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔ جسمانی تشدد کے کل 283 واقعات رجسٹرڈ کیے گئے جو کل واقعات کا 60 فی صد ہیں۔

غزہ کی پٹی میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی صحافیوں کے خلاف جرائم کے 45 واقعات رجسٹرڈ کیے گئے جن میں 37 صحافیوں کے قتل کے واقعات سر فہرست ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں کوئی واضح فرق نہیں رہا۔دونوں علاقوں میں فلسطینی صحافیوں کو یکساں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے خلاف صہیونی فوج کے 469 جرائم میں سے 424 غرب اردن میں پیش آئے۔ یہ تعداد کل واقعات کا 90 فی صد ہے۔ فلسطینی پولیس کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے 124 میں سے 81 واقعات غرب اردن میں جب کہ غزہ کی پٹی میں 43 واقعات رجسٹرڈ کیے گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.