• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کفر قدوم مارچ پر اسرائیلی دھاوا، 6 بچوں سمیت متعدد زخمی

اتوار 07-06-2015
in فلسطین
0
plf 6 students
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقلیہ میں کفر قدوم کے ہفتہ وار مارچ کو قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے دبانے کی کوشش کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان فلسطینیوں میں گولیوں اور آنسو گیس کے شیلوں سے زخمی ہونے والے شامل ہیں۔

اسرائیل فوج کی جانب سے جان بوجھ کر قصبے کے گھروں پر آںسو گیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے چھ بچوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ پر امن مارچ کے شرکاء پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فاءرنگ کے نتیجے میں ایک 45 سالہ شخص پیر میں گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔ کفر قدوم کے فلسطینی شہری 13 سال سے بند قصبے کے مرکزی داخلی دروازے کو کھلوانے کے لئے ہفتہ وار بنیادوں پر احتجاج کرتے ہیں۔

مقامی سماجی کارکن مراد شیتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک فوجی بلڈوزر کے ساتھ قصبے پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے ربڑ اور دھاتی کی گولیوں اور آںسو گیس کا بھی بے جا استعمال کیا۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز یوم نکسہ کے 48 سال مکمل ہونے کے موقع پر سینکڑوں افراد نے اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے اور غزہ پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔

مگر اسرائیلی فوج نے اس مارچ کو بھی روکنے کے لئے کارروائی کی اور شرکاء کو قصبے کے دروازے تک جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.