فلسطین میں یکم اکتوبر سے جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ میں فلسطینی شہریوں کی انفرادی مزاحمتی کاررائیوں میں چاقو سے حملوں اور گاڑیوں تلے صہیونیوں کو کچلنے کے واقعات سب سے نمایاں رہے ہیں۔ پچھلے چھبیس ایام میں ایسے 56 واقعات کا اندراج کیا گیا۔
اطلاعات نے گذشتہ 26 ایام میں چاقو سے حملوں، گاڑیوں کی ٹکر کے واقعات کی تفصیلات پرمبنی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں نے 38 بار غاصب صہیونیوں کو چاقوں سے نشانہ بنایا۔ چار بار یہودی آباد کاروں کو گاڑیوں تلے کچلا۔ صہیونی فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں کی چاقو اور خنجر سے حملوں کی 14 کارروائیاں ناکام بنائیں۔فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں آٹھ سے 10 یہودیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ جب کہ 242 یہودی آباد کار اور صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ویسے تو پورا فلسطین تحریک انتفاضہ میں پیش پیش ہے مگر مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کا الخلیل شہر اس باب میں سب سے نمایاں رہے ہیں۔
القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ادارے کے چیئرمین علاء الریماوی کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونیوں کے خلاف مزاحمت فلسطین کی نوجوان نسل کا طرہ امتیاز اور ایک کلچر بنتی جا رہی ہے۔ صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو سرعام گولیاں مار کرشہید کیے جانے کے واقعات فلسطینی تحریک انتفاضہ پر تیل چھڑکنےکا کام کررہے ہیں۔
ذیل میں پچھلے چھبیس ایام میں ہونے والے فلسطینی مزاحمتی حملوں کی مختصر تفصیل بیان کی جا رہی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس 16 مزاحمتی کارروائیوں کے ساتھ سر فہرست
1 ۔بیت المقدس کے عیسویہ قصبے میں فادی علون نے یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا جس میں یہودی آباد شدید زخمی ہوگیا۔
2 ۔ دوسری کارروائی پرانے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی شروق دویات نے کی اور ایک یہودی آباد کار زخمی کیا۔
3 ۔ الشیخ جراح کے مقام پر فلسطینی نوجوان صبحی ابو خلیفہ نے دو یہودی آباد کار زخمی کیے۔
4 ۔ تل الربیع[تل ابیب] میں ثائر ابو غزالہ نے حملہ کرکے تین صہیونی صہیونی زخمی کیے۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہوگیا۔
5 ۔ بیت المقدس میں شموئل ھانافی یہودی کالونی میں ایک یہودی آباد کار چھرا گھونپ کر زخمی کیا گیا۔
6 ۔ کریات اربع کالونی میں ایک اسرائیلی فوجی چاقو حملے میں زخمی ہوا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگیا۔
7 باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان اسحاق بدران نے دو یہودی آباد کار چاقو حملے میں زخمی کیے۔
8 ۔ باب العامود کے مقام پرفلسطینی نوجوان محمد سعید نے دوسری کارروائی اور ایک یہودی آباد کار زخمی کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
9 ۔ الشیخ جراح کے مقام پر مرح البکری نامی فلسطینی لڑکی نے دو یہودی آباد کاروں کوچاقو سے حملے میں زخمی کیا۔
10 ۔ بیت المقدس میں بسغات زئیف کالونی میں چاقو کے حملے میں دو یہودی زخمی ہوئے۔ صہیونی فوج نے فائرنگ کرکے حملہ آور چودہ سالہ حسن مناصرہ اور اس کے ساتھ احمد مناصرہ کو شہید کردیا۔
11 ۔ بیت المقدس میں شاہراہ یافا میں ایک بس میں فلسطینی مزاحمت کار نے یہودی شدت پسند کو چاقو سے نشانہ بنایا اور حملہ آور محمد شماسنہ نے خود جام شہادت نوش کیا۔
12 ۔ ارمون ھنیٹزیف کالونی میں دو یہودی آباد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ حملہ فلسطینی نوجوان بہاء علیان اور اس کے ساتھی بلال غانم نے مشترکہ طورپر کیا۔ علیان کو شہید کردیا گیا جب کہ بلال غانم گرفتارہیں۔
13 ۔ معتز العزاوی نے العیزریہ کے مقام پر یہودی آباد کاورں پر حملہ کرکے ایک رنگروٹ صہیونی کو زخمی کیا۔
14 ۔بیت المقدس میں کار کی ٹکر سے ایک یہودی ربی کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کرنے کے بعد علاء ابو جمل شہید ہوئے۔
15 ۔ باب العامود میں ایک فلسطینی فدائی حملہ آور 20 سالہ باسل سدر نے کاررائی کرکے ایک یہودی زخمی کیا۔
16 ۔ بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر فلسطینی پولیس اہلکار کو چاقوی سے حملے میں زخمی کیاگیا۔
الخلیل میں مزاحمتی کارروائیاں
مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں اسرائیلی فوج پرحملوں میں اضافہ ہوا۔ یہ شہر مزاحمتی کارروائیوں کےاعتبار سے القدس کے بعد دوسرے نمبر پررہا۔
1 ۔ کریات جات یہودی کالونی میں فلسطینی شہر امجد الجندی نے صہیونی فوجی کو زخمی کرنے کے بعد خود جام شہادت نوش کیا۔
2 ۔ بیتاح تکفا یہودی کالونی میں تامر وریدات نے ایک یہودی آباد کار کو زخمی کیا۔
3 ۔ کریات اربع میں ایک فلسطینی مزاحمت کار نے اسرائیلی فوجی افسر کو چاقو گھونپ کر زخمی کیا اور خود بہ حفاظت فرار ہوگیا۔
4 ۔ العفولہ کے مقام پر فلسطینی نوجوان طارق یحیٰ نے دو یہودی فوجی چاقو حملے میں زخمی کیے۔
5 ۔ کریات اربع کے مقام پر فلسطینی شہری حمادہ محمد الجعبری ایک یہودی آباد کار زخمی کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
6 ۔ باب العامود کے علاقے میں فلسطینی نوجوان باسل سدر نے ایک یہودی آباد کار کو خنجر سے حملہ کیا اور خود بھی شہید ہوگیا۔
7 ۔ الخلیل کے وسط میں افلسطینی مزحمت کار ایاد خلیل العواودہ نے یہودی فوجی کو زخمی کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔
8 ۔ عدی المسالمہ نے بیت عوا کے مقام پر ایک یہودی زخمی کیا۔
9 ۔ حمزہ العملہ نے عتصیون چوک میں ایک یہودی فوجی کو زخمی کیا اور خود بھی جام شہادت نوش کرگیا۔
10 الفوار کیمپ کے قریب کار کی ٹکر سے ایک یہودی آباد کار کو ہلاک کیا گیا۔
11 ۔ محمد شلالدہ نے بیت امر کے مقام پر کار کی ٹکر سے چار یہودی آباد کار زخمی کیے۔
12 ۔ مقداد الحیح اور محمود غنیمات نے مشترکہ کارروائی میں صوریف کے مقام پر ایک یہودی زخمی کیا۔
13 ۔ عتصیون چوک میں ایک فلسطینی فدائی حملہ آور نے صہیونی فوجی کو زخمی کیا۔
14 عتصیون چوک میں یہودی ربیوں کے لباس میں ملبوس ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی آباد کار کو زخمی کیا۔
15 ۔ فلسطینی نوجوان رائدجرادات نے ایک یہودی فوجی کو زخمی کیا اور خود بھی جام شہادت نوش کرگیا۔
16 ۔ الخلیل میں سعد الاطرش نے چاقو سے ایک یہودی آباد کار کو زخمی کیا اور اپنی جان بھی قربان کردی۔
رام اللہ میں مزحمتی کارروائیاں
1 ۔ رام اللہ میں فلسطینی نوجوان مہند الحلبی نے دو یہودی آباد کاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔
2 پٹرول بم حملے میں چار یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔
3 ۔ پٹرول بم حملے میں تین یہودی آباد کاروں کو زخمی کیا گیا۔
جنین میں دو کارروائیاں
1 ۔ جنین شہر میں طارق یحیٰ نامی شہری نے بتاح تکفا کے مقام پر ایک یہودی آبار کار چاقو سے حملے میں زخمی کیا۔
2 ۔ فلسطینی نوجوان فدائی حملہ آور نے محمد احمد کمیل نے ایک یہودی کو چاقو سےزخمی کیا۔
نابلس میں تین کارروائیاں
1 ۔ نابلس میں ایتمار کالونی میں دو یہودی آباد کار ہلاک کیے گئے۔
2 ۔ ایک فلسطینی بچی استبرق احمد نور نے چاقو سے حملے میں ایک یہودی کو زخمی کیا۔ اسرائیلی فوج نے بچی کو حراست میں لے لیا۔
3 ۔ ایتمار کالونی میں یہودی آباد کار پر کامیاب چاقو حملہ کیا گیا اور حملہ آور کارروائی کے بعد محفوظ مقام پر منتقل ہوگیا۔