• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، گھروں میں توڑ پھوڑ، 55 فلسطینی گرفتار

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
image news 2015 Oct 15
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور بیت المقدس میں جمعرات کو اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 55 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تلاشی کی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر توڑپھوڑ اور لوٹ ماربھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو علی الصباح مغربی کنارے کے نابلس شہر میں تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں معتصم ریحان، صحافی محمد نمر عصیدہ، جہاد الھندی، خذیفہ زیادۃ، بشیر زیادہ، محمود وجیہ قط اور عبداللہ العکر کو گرفتار کیا گیا۔

چھ فلسطینیوں کو بیت المقدس میں تلاشی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سے تین کا تعلق جبل المکبر سے جب کہ تین کا عناتا سے ہے۔ رام اللہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شہری نور القاضی کو حراست میں لیا گیا۔

الخلیل شہر میں تلاشی کے دران سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک کی شناخت محمود العفو العملہ کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعقل بیت اولا سے ہے۔ بیت لحم سے صالح زیادہ سرحان نامی شہری کو حراست میں لیا گیا۔

تلاشی کی کارروائیوں میں بیت لحم سے محمد سعید، شریف الھیمونی، عبدالرحمان الحداد اور ایک اور شہری جس کی شناخت نہیں کی جاسکی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

شمالی بیت امر میں مقامی سماجی کارکن محمد عیاد عوض نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے خلہ العین، الحارہ، التحتار اور الظہر کالونیوں میں چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی۔

جنین شہر میں تلاشی کی کارروائیوں میں حمزہ ایمن محمد انعیم ابو عیاش، ابراہم خالد صبارنہ، مالک فہمی عبدالحمید زعاقیق اور ایک چوتھے شہری کو جس کی شناخت نہیں ہوسکی حراست میں لیا گیا۔

اندرون فلسطین سےبھی اسرائیلی فوجیوں نے ایک ریلی میں شرکت کرنے کی پاداش میں 30 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ زیادہ گرفتارریاں عکا شہر سے کی گئیں۔ گرفتار ہونےو الوں میں چار کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.