اسرائیلی حکام کی جانب سے شہید کیے گئے فلسطینیوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب 5 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق قبل ازیں الخلیل شہر کے فلسطینی میئر کامل حمید نے بتایا تھا کہ انہیں صہیونی حکام کی جانب سے سات فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ان میں فلسطینی لڑکیوں بیان اعسلیہ اور دانیہ ارشید کی میتیں بھی شامل ہیں۔ انہیں چند روز قبل صہیونی فوجیوں نے پرانے الخلیل شہر میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ تین دیگر فلسطینی شہداء طارق النتشہ، حسام اوربشار الجعبری کے جسد خاکی بھی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔فلسطینی صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارے کے دو شہداء کے جسد خاکی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ان کے ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے۔