فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 32 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغربی قصبے النبی الصالح سے ایک یونیورسٹی کی طالبہ رولا حسن التمیمی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ 26 سالہ رولا حسن القدس اوپن یونیورسٹی کی طالبہ ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔جمعرات کے روز بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں فراس، محمد محمود محمود، فراس محمود، محمد یوسف عطیہ، محمد عبداللہ محمود، محمد علی ، محمد یوسف عطیہ، محمود غریب، تامر ابو الحمص، فراس طارق العیساوی کو حراست میں لیا۔ ان کی عمریں 13 سے 40 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
ادھر رام اللہ کے قریب بیت ریما کے مقام پر چھاپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے 25 سالہ محمد نابت الریماوی، نعلین سے 16 سالہ صہیب سرور اور شمالی القدس میں قلندیا سے منتصر مطیر کو گرفتار کیا گیا۔
سلفیت کے مقام سے اسرائیلی فوجیوں نے اسامہ شمس شاہین کو گرفتار کیا گیا۔ طوباس سے گرفتار کیے گئے شہریوں کی شناخت خذیفہ ابوبشارہ، یزن محمود ابو بشارہ، عمار سعود عویضات، حسام فقہا اور مصطفیٰ مسلمانی کے ناموں سے کی گئی ہے۔