• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جون میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 30 خلاف ورزیاں

جمعہ 03-07-2015
in عالمی خبریں
0
plf 30-violations
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ماہ[جون] میں صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ساتھ ساتھ صحافتی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی عروج پر رہا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں صحافتی حقوق کی 30 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

غزہ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے دوران 20 بار صحافیوں کو کوریج سے روک کر صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔

اس کے علاوہ صحافتی حقوق کی دس دوسری خلاف ورزیوں میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے، ان پرتشدد کرنے، گرفتار کرنے، گھروں پر چھاپے مارنے، قیمتی سامان ضبط کرنے، پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں خلل ڈالنےاور بیرون ملک سفر پرپابندی عاید کرنے جیسے واقعات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کی انتظامیہ نے بھی آزادی صحافت کا گلہ گھونٹ رکھا ہے۔ پچھلے ماہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے صحافیوں زید ابو عرہ، غسان النجاجرہ، موسیٰ الشاعر اور بیمار صحافی بسام امین السائح کو سیکیورٹی مراکز میں طلب کرکےان سے پوچھ گچھ کی مظاہروں کی کوریج کرنے پرانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.