(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات نےانکشاف کیا ہے کہ رواں سال کےپہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مغربی کنارے کے سیکٹر C میں فلسطینیوں کو سیکڑوں مکانات سے محروم ہونا پڑا ہے۔
نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی کنارے کا سیکٹر ’’ C ‘‘ اسرائیلی انتظامیہ کااہم ہدف ہے جہاں زیرتعمیر اور تعمیر شدہ مکانات کی مسماری اب روز کا معمول بن چکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چھ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے انہدامی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے 293 مکانات غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیے جس کے نتیجے میں دسیوں خاندان مکان کی چھت سے محروم ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹیوں کی ہدایات پرعمل درآمد کانتیجہ ہے کیونکہ پارلیمنٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین موطی یوگیب نے سول اور فوجی انتظامیہ کو بار بار تاکید کی تھی کہ وہ غرب اردن کے سیکٹر ’’سی‘‘ میں فلسطینیوں کے تعمیر کردہ مکانات کی مسماری کا آپریشن تیز کریں۔
