اسرائیلی میڈیا کے مطابق رواں سال جولائی اور اگست کے مہینوں کے دوران فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران 292 اہلکار فرار ہوگئے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسرائیلی اخبار معاریف کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام اہلکارغزہ جنگ کی وجہ سے خوف زدہ تھے۔ اخباری بیان کے مطابق گرفتاری کے وقت بعض اہلکاروں نے مزاحمت کی اور تشدد کا راستہ اختیار کیا جکہ بعض نے تو خود کشی کی دھمکیاں بھی دیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی سروس میں اہلکاروں کے فرار کے رحجان میں ماضی کی نسبت غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مبصرین کے خیال میں فوج سے فرار کی دیگر وجوہات میں ایک بڑی وجہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا خوف ہے جو یہودی فوج کے رگ و پے میں داخل ہوچکا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین