• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 3 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران: صہیونی جابر توسیع پسندی خطے کو مسلسل جنگوں میں دھکیل دے گی

صہیونیوں کا گریٹر اسرائیل منصوبہ خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ مسلسل جنگوں کو جنم دے سکتا ہے۔

پیر 18-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایران: صہیونی جابر توسیع پسندی خطے کو مسلسل جنگوں میں دھکیل دے گی
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کا گریٹر اسرائیل منصوبہ خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور یہ مسلسل جنگوں کو جنم دے سکتا ہے۔

ترجمان اساعیل بقائی نے پیر کی صبح ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ آج خطے کے ممالک پہلے سے زیادہ قابض اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ اور تسلط جمانے والی فطرت کو واضح طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ایرانی سفارتکار نے کہا کہ غاصب اسرائیلی وزیرِاعظم کے وہ بیانات، جن میں گریٹر اسرائیل کے خواب کو پورا کرنے کی بات کی گئی ہے اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ان کے منصوبے میں عرب اور اسلامی سرزمین کا بڑا حصہ شامل ہے اور صیہونی اپنی توسیع پسندی میں کسی حد کے قائل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں کو یہ خوش فہمی تھی کہ ابراہام معاہدے جیسے اقدامات خطے میں پرامن بقائے باہمی کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں مگر سفاک اسرائیل اس کے باوجود غزہ اور مغربی کنارے میں نسل کشی کرتے ہوئے کھلے عام اردن، شام، لبنان اور حتیٰ کہ سعودی عرب کے کچھ حصوں پر بھی دعوے کر رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ظالم صہیونی ریاست کے یہ عزائم واضح کرتے ہیں کہ وہ خطے کی سلامتی کے لیے وجودی خطرہ ہے اور اگر اسے نہ روکا گیا تو اس کی توسیع پسندی خطے کو نہ ختم ہونے والی جنگوں کے گرداب میں جھونک دے گی۔

Tags: اسرائیلایرانصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.