• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 3 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ: صہیونی نسل کشی سے دس لاکھ خواتین و لڑکیاں قحط و مظالم کا شکار

اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ ایک ملین خواتین اور لڑکیاں قابض اسرائیل کی ہولناک نسل کشی کے دوران اجتماعی بھوک، تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کر رہی ہیں۔

پیر 18-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
برطانیہ سمیت پچیس ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ ایک ملین خواتین اور لڑکیاں قابض اسرائیل کی ہولناک نسل کشی کے دوران اجتماعی بھوک، تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کر رہی ہیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ غزہ میں قحط تیزی سے پھیل رہاہے اور خواتین و لڑکیوں کو اپنی زندگی کی بقا کے لیے انتہائی خطرناک اقدامات اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جیسے خوراک اور پانی کی تلاش کے لیے خطرناک علاقوں میں نکلنا جس سے ان کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔تنظیم نے زور دیا کہ غزہ پر محاصرہ فوری ختم کیا جائے اور انسانی امداد وسیع پیمانے پر پہنچائی جائے۔

بیان میں یاد دہانی کرائی گئی کہ ساتھ اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیل امریکہ کی حمایت سے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جس کے نتیجے میں دو لاکھ سترہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اس کے علاوہ دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

محاصرہ شدہ غزہ میں زبردست تباہی، صحت کے نظام کا مکمل انحطاط، اکثریت کی نقل مکانی اور مارچ 2025ء سے شدید قحط کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی شہادتیں جاری ہیں جو اسے دنیا کے سب سے بڑے انسانی المیوں میں سے ایک بناتا ہے۔

Tags: اقوام متحدہخواتینصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینلڑکیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.