(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ستائیس یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے قابض اسرائیل سے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں بلارکاوٹ اور محفوظ امداد کی رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
غزہ میں انسانی صورتحال پر مشترکا بیان میں یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابلِ تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے،سفاک صہیونی حکومت تمام بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے ،اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کی پورے غزہ میں محفوظ رسائی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
یورپی ممالک کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ غاصب اسرائیل امدادی مراکز پر مہلک کارروائیاں فل فور روکے۔
خیال رہے کہ غزہ پر ظالم و جابر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور صبح سے اب تک مزید ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ میں بھوک کی شدت سے 2 بچوں سمیت 5 مزید فلسطینی انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد غذائی قلت سے ہونے والی اموات 227 ہوگئی ہیں جن میں 103 بچے بھی شامل ہیں۔