• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے چوالیس ممالک کا عالمی بحری بیڑہ رواں ماہ روانہ ہوگا

گریٹا تھونبرگ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ دیگر کارکنان کے ساتھ دوبارہ سمندر کے راستے غزہ جانے کا عزم رکھتی ہیں تاکہ اسرائیل کا 18 سالہ غیر انسانی محاصرہ توڑا جا سکے۔

منگل 12-08-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے چوالیس ممالک کا عالمی بحری بیڑہ رواں ماہ روانہ ہوگا
0
SHARES
37
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) معروف سویڈش سماجی کارکن گریٹا تھونبرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں غزہ کا ظالمانہ محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے ایک عظیم عالمی بیڑے میں شریک ہوں گی۔

گریٹا تھونبرگ نے دیگر عالمی کارکنان کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ایک بار پھر سمندر کے راستے غزہ جانے کا عزم رکھتی ہیں تاکہ اس اٹھارہ سالہ غیر انسانی محاصرے کو توڑا جا سکے جو قابض اسرائیل نے غزہ کے گرد قائم کر رکھا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو 2007 میں محاصرہ مسلط کیے جانے کے بعد سے سب سے بڑا عالمی یکجہتی کا مظاہرہ قرار دیا۔ اس بار دنیا بھر کے چوالیس ممالک کے رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ درجنوں جہاز روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر گزشتہ بائیس ماہ سے جاری نسل کشی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اور دنیا کا خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بیڑہ اکتیس اگست کو اسپین سے روانہ ہوگا اور چار ستمبر کو تیونس سمیت مختلف ممالک سے مزید جہاز اس قافلے میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گریٹا تھونبرگ نے رواں سال جون میں بھی ایک بحری بیڑے کے ذریعے غزہ پہنچنے کی کوشش کی تھی تاہم قابض اسرائیلی فورسز نے ان کی کشتی پر حملہ کر کے اسے قبضے میں لے لیا تھا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ساتھ اکتوبر 2023 سے قابض اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے غزہ پر بدترین فوجی جارحیت مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ تیرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

Tags: بحری بیڑہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینیمحاصرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.