• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

آئرلینڈ کا مطالبہ: غزہ میں نسل کشی پر قابض اسرائیل پر باب ہفتم نافذ کیا جائے

ہیگنز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت فوری اقدامات کریں۔

منگل 05-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
آئرلینڈ کا مطالبہ: غزہ میں نسل کشی پر قابض اسرائیل پر باب ہفتم نافذ کیا جائے

DUBLIN, IRELAND - JUNE 10: The President of Ireland Michael D. Higgins looks on prior to the 2020 UEFA European Championships group D qualifying match between the Republic of Ireland and Gibraltar at the Aviva Stadium on June 10, 2019 in Dublin, Ireland. (Photo by Mike Hewitt/Getty Images)

0
SHARES
10
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت فوری اقدامات کریں تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی، بھوک اور تباہی کو روکا جا سکے۔

صدر ہیگنز نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر یہ اخلاقی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور خاص طور پر باب ہفتم کا استعمال کریں تاکہ قابض اسرائیل کی مجرمانہ روش پر عالمی ردعمل سامنے آ سکے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کا باب ہفتم بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے سے متعلق ہے اور سلامتی کونسل کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف کارروائی کرے، جس میں طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔

صدر ہیگنز نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کے پاس اخلاقی اور قانونی اختیار موجود ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی رضامندی یا کسی رکن ملک کی طرف سے ویٹو کے استعمال سے قطع نظر بین الاقوامی دفاع کے لیے اقدامات کا آغاز کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چھ ہزار سے زائد امدادی ٹرکوں کو جو تین ماہ کی امداد فراہم کرنے کے لیے کافی تھے غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو ایک ہولناک، ناقابلِ قبول عمل قرار دیا۔

اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہاں کھڑے ہو کر رسمی تقریریں نہیں کر سکتا جب میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک پوری قوم کو منظم طریقے سے برباد کیا جا رہا ہے۔ کیا ہم یوں ہی خاموش تماشائی بنے رہیں گے جبکہ بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور مائیں پیاس سے نڈھال ہیں؟ ۔

صدر ہیگنز کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قابض اسرائیلی ریاست غزہ میں محصور فلسطینی عوام کے خلاف بے رحمانہ بمباری، محاصرہ اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

Tags: آئرلینڈاقوام متحدہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.