• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران کا مطالبہ: غزہ میں صہیونی جرائم روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں

ایران نے واضح کیا کہ شہید ہنیہ اور دیگر شہداء کی راہ ہمیشہ زندہ رہے گی اور فلسطینی قوم کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

ہفتہ 02-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران کا مطالبہ: غزہ میں صہیونی جرائم روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران نے حماس کے سابق سیاسی بیورو چیف، شہید اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور دنیا بھر کی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں قابض اسرائیل کے ہاتھوں جاری اجتماعی قتلِ عام کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر عملی اقدامات کریں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہید اسمعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو ایک سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

ایران نے واضح کیا کہ شہید ہنیہ اور دیگر شہداء کی راہ ہمیشہ زندہ رہے گی اور فلسطینی قوم کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قیادت کو منظم طریقے سے شہید کرنا ایک سامراجی سازش اور نسل کشی کے منصوبے کا حصہ ہے جس پر مزید خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔

ایران نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی جانب سے قابض اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ، سیاسی پشت پناہی اور مالی امداد ا صہیونی جرائم میں براہِ راست شریک بناتی ہے۔

ایران نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قابض دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا اور دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے اور فلسطینی نسل کشی کا خاتمہ کرنے کے لیے فوری اقدام کریں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ایک سال قبل شہید اسماعیل ہنیہ کو تہران میں اس وقت ایک صہیونی سفاکانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا جب وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔

Tags: ایرانصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.