(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں قابض سفاک حکومت کی طرف سے جبری مسلط کردہ قحط کے خلاف انڈونیشیا میں بڑا احتجاج کیا گیا دارالحکومت جکارتا میں سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی ریلی نکالی۔
فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے خالی برتن بجا کر احتجاج کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں امداد بحال کی جائے، اقوامِ متحدہ غزہ کا غاصبانہ محاصرہ ختم کرائے اور غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے امن فوج بھیجے۔