• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 30 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

امریکی سابق افسر نے غزہ میں صہیونی مظالم بے نقاب کر دیے

قابض فوجی جارحیت سے پردہ اُٹھانے والے لیفٹننٹ کرنل غزہ میں تعینات امریکی سکیورٹی گارڈز میں شامل تھا اور وہاں سے اُس وقت واپس لوٹ آیا تھا۔

ہفتہ 26-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی سابق افسر نے غزہ میں صہیونی مظالم بے نقاب کر دیے
0
SHARES
22
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی اسپیشل فورسز کے سابق لیفٹیننٹ کرنل نے بتایا کہ اُنہوں نے قابض سفاک فورسز کو جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے دیکھا، صہیونی فوجیوں نے توپوں کے گولے، مارٹر اور ٹینک کے گولے نہتے شہریوں پر فائر کیے، ظالم و جابر فوجیوں نے مکاوا ٹینک سے گولے فائر کر کے عام شہریوں کی گاڑی کو تباہ کیا جو گاڑی چلا رہے تھے۔

قابض فوجی جارحیت سے پردہ اُٹھانے والے لیفٹننٹ کرنل غزہ میں تعینات امریکی سکیورٹی گارڈز میں شامل تھا اور وہاں سے اُس وقت واپس لوٹ آیا تھا جب اس نے اپنے امریکی اور غاصب صہیونی ساتھیوں کو فلسطینی شہریوں کا قتل ِعام کرتے دیکھا۔

سابق لیفٹیننٹ کرنل کا کہنا تھا میں نے اپنی پوری فوجی زندگی میں اس قدر وحشی درندگی اور عام نہتے و معصوم شہریوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال نہیں دیکھا جو اندوہناک مناظر غزہ میں غیر مسلح شہریوں کے خلاف دیکھےبنا کسی شک و شبہے کے میں صہیونی حکومت کو جنگی جرائم کا مُرتکب سمجھتا ہوں ۔

خیال رہے کہ ساتھ اکتوبر 2023 سے اب تک سفاک وظالم فوج کے ہاتھوں اُنسٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

قابض درندہ صفت فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی خوراک کی فراہمی کو جنگی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے غزہ میں خوراک کی فراہمی بند ہونے سے متعدد بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ روزانہ صہیونی فورسز خوراک کی تلاش میں باہر نکلنے والے شہریوں کو گولیوں اور بموں سے نشانہ بنا کر شہید کر رہے ہیں جس نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو انتہائی بدتر بنا دیا ہے۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.