• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

انروا: اسرائیلی جنگ نے غزہ کا امدادی نظام تباہ کر دیا

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بحران کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ قابض اسرائیل کے سیاسی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

جمعہ 25-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
انروا: اسرائیلی جنگ نے غزہ کا امدادی نظام تباہ کر دیا

Buildings lie in ruin, following a ceasefire between Israel and Hamas, in Jabalia in the northern Gaza Strip, January 21, 2025. REUTERS/Dawoud Abu Alkas

0
SHARES
21
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو چکی ہے اور انسانی امداد کا پورا نظام تباہ ہو گیا ہے جس سے لاکھوں انسان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بحران کوئی قدرتی آفت نہیں بلکہ قابض اسرائیل کے سیاسی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر قابض سفاک حکومت چاہے تو روزانہ سات سو امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو سکتے ہیں مگر دانستہ طور پر انسانی امداد کو روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر تمام گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔

کمشنر جنرل فیلیپ لازارینی نے ایک المناک بیان میں کہا کہ غزہ میں قحط نے ہر گھر کی دہلیز پر دستک دے دی ہے اب کوئی محفوظ نہیں۔ انہوں نےبتایا کہ ڈاکٹر، نرسیں، صحافی اور امدادی کارکن سب شدید بھوک کا شکار ہیں اور کئی افراد تو کام کے دوران ہی بھوک اور تھکاوٹ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ لازارینی نےمزید کہا کہ اب تو وہ لوگ بھی جنہیں دوسروں کی دیکھ بھال کرنی تھی خود کسی نگہداشت کے محتاج ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل نے دو مارچ سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جس کے باعث خوراک، ادویات، ایندھن اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔ اس ناکہ بندی نے پورے علاقے کو قحط، فاقہ کشی، پیاس اور بیماریوں کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بحران ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی جارحیت کا حصہ ہے جس میں اب تک ایک لاکھ ننانوے ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

Tags: اسرائیلانرواصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.