• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

برازیل کا قابض ریاست کیخلاف نسل کشی کیس میں شامل ہونے کا فیصلہ

بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں جنوبی افریقہ کے دائر کردہ مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات 24-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
برازیل کا قابض ریاست کیخلاف نسل کشی کیس میں شامل ہونے کا فیصلہ
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) برازیل نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری جنگی جرائم اور اجتماعی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں جنوبی افریقہ کے دائر کردہ مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ برازیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس مقدمے میں فریق بننے کے آخری مراحل میں ہے۔

جنوبی افریقہ نے انتیس دسمبر 2023 کو عالمی عدالت ِانصاف میں ایک تاریخی مقدمہ دائر کیا تھاجس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسرائیل 1948 کے اقوام ِمتحدہ کے نسل کشی کنونشن کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عالمی عدالتِ انصاف نے 26 جنوری 2024 کو اپنے ابتدائی حکم میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے اقدامات روکنے کا حکم دیا بعد ازاں، 26 مئی کو عدالت نے ظالم وسفاک صہیونی حکومت کو رفح پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا بھی حکم دیا۔

برازیل کے علاوہ دیگر کئی ممالک بھی اس مقدمے میں شمولیت کی درخواست دے چکے ہیں جن میں نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، اسپین، ترکیہ، چلی، مالدیپ، بولیویا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی نیوز پورٹل ایکسئیس نے انکشاف کیا تھا کہ قابض اسرائیل نے امریکی کانگریس کے اراکین کے ذریعے جنوبی افریقہ پر مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ برازیل کا یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند ہو رہی ہے اور انصاف کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Tags: آئی سی جےاسرائیلبرازیلصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.