(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لندن سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے رپورٹ شائع کی ہے کہ ایک تحقیق کےحاصل ہونے والے نتائج کے مطابق غزہ کی پٹی پر قابض غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن ملبے سے نوے ہزار ٹن سے زیادہ گرین ہاؤس گیسیں خارج ہو سکتی ہیں ، ملبے کو جمع کرنا اور اس کی صفائی کے عمل کی تکمیل کو چار دہائیاں یعنی تقریباً چالیس سال تک لگ سکتےہیں۔