(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ینت پرس نیوز کے مطابق اگرچہ ایپل پرائیویسی کے تحفظ کے نعرے کے ساتھ اینٹی اسپائی ٹولز متعارف کروا رہا ہے لیکن تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ صہیونی فوج کی ایک خوفناک ترین خفیہ یونٹ کے درجنوں سابق اہلکار اس کمپنی میں کام کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سفاک فوج کے غزہ پر حملے شدت اختیار کر چکے ہیں۔
یونٹ بیاسی سو، صہیونی فوج کی خفیہ یونٹ ہے جو جاسوسی، بلیک میلنگ، فون کالز سننے اور حتیٰ کہ قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے لیے مشہور ہے۔
نیر شکدی جو اس یونٹ کے سابق کمانڈرز میں سے ہے اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹارگٹ کلنگ کی فہرستیں بناتا تھا اب کیلیفورنیا میں ایپل کے دفتر میں کام کر رہا ہے۔ اسی طرح کی درجنوں اور شخصیات سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، فزیکل ڈیزائن اور مشین لرننگ جیسے شعبوں میں ملازم ہیں جو انسانیت کے لیے لمحہءفکریہ ہے۔